اہم خبریںپاکستان

مقبوضہ کشمیر: قابض بھارتی فوج نے مزید دو نوجوانوں کو شہید کر دیا

سرینگر: (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہمولا کے علاقے سوپور میں بھارتی فورسز کے زیر حراست نوجوان عرفان احمد ڈار تشدد سے شہید ہو گیا۔ جبکہ دوسرے نوجوان کو اوڑی میں شہید کیا گیا۔

قابض بھارتی فورسز کے تشدد سے ایک اور کشمیری نوجوان شہید ہو گیا، عرفان احمد ڈاراور ان کے بھائی کو گزشتہ روز حراست میں لیا گیا اگلے دن ایک بھائی کو چھوڑ دیا گیا، عرفان ڈار کی صرف خبر آئی۔

عرفان احمد ڈار کی شہادت کی خبر گھر پہنچی تو ان کے بہن بھائیوں اور والدین پر تو جیسے قیامت ٹوٹ پڑی، غم سے نڈال والدین اپنے بچے کا قصور پوچھتے رہے ،لیکن جواب دینے والا کوئی نہیں۔

عرفان ڈار کے بھائی کا کہنا ہے کہ وہ دن رات اپنے بھائی کے ساتھ دکان پر مصروف رہتا تھا، بھارتی فورسز آئے اور بنا کچھ بتائے اٹھا کر لے گئے۔

مودی سرکار کی نئی پالیسی کے تحت حریت پسندوں کی لاشیں بھی ان کے ورثاء کے حوالے نہیں کی جاتیں ۔ اسی قانون کے تحت عرفان احمد ڈار کو بھی ان کے گھر سے 100 کلومیٹر دوردفنا دیا گیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دوسرے نوجوان کو ظالم اور بھارتی قابض فوج نے اوڑی میں شہید کیا، بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران نوجوان کو ریاستی دہشتگردی کے تحت شہید کیا۔

دوسری طرف قابض بھارتی فوج کی بارہمولا، کپواڑہ، بانڈی پورہ، گندربل، پلوامہ، شوپیاں، راجوڑی اور سامبا میں نام نہاد آپریشن جاری ہے، اس دوران قابض بھارتی فوج نے متعدد نوجوانوں کو زبردستی حراست میں لے لیا۔

مزید برآں نفسیاتی مسائل میں گھرے ہوئے ایک اور بھارتی فوج نے پلوامہ میں خود کو گولی مار کر مار ڈالا۔ مرنے والے فوجی کی شناخت ٹی سرنواس ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اعصابی دباؤ اور نفسیاتی مسائل میں گھری ہوئی بھارتی فوج کے 470 سے زائد اہلکاروں نے 12 سال کے دوران اپنی زندگیاں کا خاتمہ کر لیا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You