وادی: مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا ظلم جاری ہے، ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے ظالمانہ کارروائی کرتے ہوئے 4 نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
مقبوضہ وادی میں بھارت کشمیریوں کی نسل کُشی کر رہا ہے، ضلع شوپیاں کے علاقے میلاہورا میں قابض فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں نوجوانوں کو شہید کر دیا، بھارتی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور 2 جی انٹرنیٹ سروس بھی بند کر دی، ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیریوں نے احتجاج کیا۔
مقبوضہ وادی میں کرفیو اور پابندیاں 5 اگست 2019 سے جاری ہیں، بھارتی پولیس نے متعدد صحافیوں کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی اور کام کرنے سے روک دیا۔ حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے مطالبہ کیا ہے کہ گرفتار کیے گئے سیاسی، سماجی رہنماوں، کارکنوں اور صحافیوں کو فوری رہا کیا جائے۔