اہم خبریںپاکستان

مقبوضہ کشمیر: بھارتی قابض فوج کی ریاستی دہشتگردی، مزید چار نوجوانوں کو شہید کر دیا

سرینگر: (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کے دوران مزید چار کشمیریوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے جنت نظیر وادی کے ضلع کلگام کے خارجی اور داخلی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا گیا، جس کے دوران چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے خواتین کیساتھ بدتمیزی کی گئی جبکہ بچوں اور بزرگوں کو ہراساں کیا گیا۔

اس دوران قابض بھارتی فوج نے 4 نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔ شہید ہونے والے نوجوانوں کی شناخت صدام ملک، اعجاز احمد، شاہد صدیق ملک اور وقار احمد کے نام سے ہوئی ہے۔

ادھر شہداء کے اہل خانہ اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے قابض بھارتی فوج کے خلاف اور جدو جہد آزادی کشمیر کے حق میں شدید نعرے بازی کی۔

علاقہ مکینوں نے بھارتی فوج کے جھوٹ کا پرداہ فاش کرتے ہوئے بتایا کہ شہید ہونے والے نوجوانوں کو گرفتار کر کے ریاستی ٹارچر سیل میں گولیاں مار کر شہید کیا گیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You