انٹرنیشنلاہم خبریں

مقبوضہ کشمیر:‌ بھارتی فوج کی مسجد میں گھس کر فائرنگ، دو دن میں 8 نوجوان شہید

سرینگر: مقبوضہ وادی میں کشمیری نوجوان مسلسل ریاستی جبر و تشدد اور مظالم کا نشانہ بن رہے ہیں۔ دو دن میں امام مسجد سمیت 8 نوجوان شہید کر دیئے گئے۔ بھارت کی ظالمانہ کارروائیوں کے خلاف کشمیریوں نے بھرپور احتجاج کیا۔

مقبوضہ وادی میں بھارت کا ظلم تمام حدیں پار کر گیا، کئی اضلاع میں غاصب فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں نوجوانوں کو نشانہ بنایا۔ ضلع شوپیاں میں 5 اور پامپور میں 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا گیا۔

پامپور کے علاقے میں بھارتی فوج مسجد میں داخل ہو گئی اور دو نوجوانوں کو مسجد ہی میں شہید کر دیا۔ بھارتی فوج کی ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیریوں نے شدید احتجاج کیا۔

بھارتی فوج نے مظاہرین پر آنسو گیس کے شیل پھینکے اور پیلٹ گن کے کارتوس چلائے جس سے متعدد افراد زخمی ہو گئے، غاصب فوج نے ضلع اننت ناگ اسلام آباد، کلگام، کپواڑہ، بارہ مولا اور بانڈی پورہ میں بھی سرچ آپریشن کیے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You