
اسلام آباد: وزیراعظم نے کہا ہے کہ کورونا وباء کے باوجود پاکستان کی معاشی صورتحال اچھی رہی ہے، نومبر میں پاکستان کا کرنٹ اکاونٹ 44 کروڑ 70 لاکھ ڈالر سرپلس رہا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان نے لکھا ہے کہ ماشااللہ، کورونا وبا کے باوجود ملکی معاشی صورتحال کے حوالے سے اچھی خبر یہ ہے کہ نومبر میں کرنٹ اکاونٹ 44 کروڑ 70 لاکھ ڈالر سرپلس رہا۔ رواں مالی سال کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ ایک ارب 60 کروڑ ڈالر سرپلس رہا، گزشتہ سال اس عرصے میں 1 ارب 70 کروڑ ڈالر کا خسارہ تھا۔
https://twitter.com/explore/tabs/covid-19?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1341233934114406401%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=http%3A%2F%2Furdu.dunyanews.tv%2Findex.php%2Fur%2FPakistan%2F579329
عمران خان کا کہنا تھا کہ سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 13 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں