جہلم پولیس کی موثر تفتیش پر معزز عدالت کا بڑا فیصلہ،معزز عدالت کے جج چوہدری عامر ضیاِء ASJ صاحب سوہاوہ نے نازیبا و فحش حرکات کرنے کے مقدمہ نمبر118/22 بجرم377B ت پ تھانہ ڈومیلی کا فیصلہ سنا دیا،
مجرم قاسم حسین سکول کے بچوں کے ساتھ فحش و نازیبا حرکات کرنے کے جرم کا مرتکب ہوا،
جس پر معزز عدالت نے مجرم قاسم حسین کو14سال قید اور10لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی،
مجرم قاسم حسین نے میرے پوتے کے ساتھ ساتھ متعدد دیگر بچوں کے ساتھ فحش اور نازیبا حرکات کیں،مدعی مقدمہ
جہلم پولیس نے مجرم کو ٹریس کرکے گرفتار کیا اور ٹھوس شواہد کیساتھ چالان عدالت کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی،
جس کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی،
عورتوں اور بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی جیسے مقدمات میں ملوث ملزمان کو سزائیں ملنا قانون اور انصاف کی فتح ہے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی انوسٹی گیشن اور لیگل ٹیموں کو شاباش، تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان
