معرکہ حق بنیان مرصوص پنڈدادن خان(عمران حیدرببلی ) تاریخ کا روشن باب بن چکا ہے مرکزی علماء کونسل جہلم ملکی دفاع کے لئے پاک فوج کی عظیم قربانیاں اسےناقابل تسخیربناتی ہیں علماء کرام
پاکستان کی بہادر افواج اپنی قوم کاعظیم سرمایہ اور فخر ہیں حکیم قاری شبیر احمد عثمانی
مرکزی علماء کونسل ضلع جہلم کے زیر اہتمام ایک خصوصی سیمینار بعنوان معرکہ حق بنیان مرصوص واستحکام پاکستان سیمینار جہلم شہر میں منعقد کیاگیا جس کی صدارت حکیم قاری شبیر احمد عثمانی ضلعی صدر مرکزی علماء کونسل ضلع جہلم نے کی
سیمینار سے خطاب کرتے ہؤے علماء نے کہا کہ معرکہ حق بنیان مرصوص تاریخ کا ایسا روشن باب بن چکا ہے جو ہمیشہ سنہری حروف سے لکھا جائے گایہ عظیم معرکہ حق ہمیشہ پاکستان کے ازلی دشمن کو اس کی اوقات یاد دلاتا رہے گا
علماء کرام نے کہا کہ اس مملکت خداداد پاکستان کی بہادر اور عظیم افواج پاکستانی قوم کا عظیم سرمایہ اور فخر ہیں جو اسلام کے اس قلعے کے دفاع کو ناقابل شکست و ناقابل تسخیر بناتی ہیں پوری قوم معرکہ حق بنیان مرصوص کی صورت میں حاصل ہونے والی فتح پر فیلڈ مارشل ،وزیر اعظم پاکستان اور پاک افواج کو خراج تحسین پیش کرتی ہے
معرکہء حق آپریشن بنیان مرصوص کے تحت افواج پاکستان نے بھارت کے اندر اہم عسکری و دفاعی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ شرکاءسیمینارنےخطاب کرتے ہوئےکہا کہ آج کے اس اجتماع میں ہم اپنے شہداء، اپنی بہادر افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔وطن سے محبت ایک فطری جذبہ ہے۔ وطن کا دفاع ایک شرعی فریضہ ہے۔ شریعت نے اس کو اساس اور بنیاد قرار دیا ہے یعنی دین، جان، مال اور عزت کا دفاع۔جو اپنے دین کے دفاع و حفاظت میں جان دے دیں وہ شہید ہیں۔سرحدوں کی حفاظت اور چوکیداری جہاد کا ایک اہم حصہ اور یہ ایک عظیم عبادت ہے۔ وطن عزیزمیں امن کا ہونا ایک عظیم نعمت ہے۔ یہ نعمتِ امن پاک فوج کے مرہونِ منت ہے اسلئے ہمیں اپنی افواج کو مضبوط کرنا ہوگا۔ حالیہ ادوار میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں اور ریاست پاکستان نے وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں اور اس میں پاک سعودی دفاعی معاہدہ بھی ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور پاکستان میں فتنہء خوارج اورفتنہء ہندوستان کا خاتمہ بھی اہم کامیابی ہے۔علماء اور بے گناہ انسانیت کے قتل میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رکھا جائے۔آج کے اس اجتماع میں پاکستان کی ترقی، حفاظت اور سلامتی کیلئے ہم سب دعا گو ہیں۔سیمینار میں مرکزی علماء کونسل جہلم کے ضلعی اورتحصیلوں کے عہدیداران اور دیگر علماء نے شرکت کی جن میں قاری حکیم شبیر احمد عثمانی،مولانا انس الرحمن ،مولانا محمد عثمان ،قاری محمد آصف شہزاد،قاری عاصم عرفان،ملک محمد مبارک،ملک محمد فرحان،شاکر علی بھٹی،قاری ابصار ایوب اور قاری محمد ابراہیم منیر،مولانا قاری جاوید،ملک محمد اسرارملک محمدمدثر,محمد جمیل شامل ہیں
معرکہ حق بنیان مرصوص پنڈدادن خان(عمران حیدرببلی ) تاریخ کا روشن باب بن چکا ہے مرکزی علماء
