BBC Urdu TV

معروف بزنس مین صدرکاٹی کورنگی فراز الرحمن کا حلقے کے مختلف علاقوں کا دورہ

آزاد امیدوار حلقہ این
اے233/234

معروف بزنس مین صدرکاٹی کورنگی فراز الرحمن کا حلقے کے مختلف علاقوں کا دورہ

کراچی : (اسٹاف رپورٹ )

8 فروری کےالیکشن ڈسٹرکٹ کورنگی کے قومی اسمبلی کے دو حلقوں NA233 اور NA234 سے آزاد امیدوار معروف صنعت کار فراز الرحمان خوشحال پاکستان خوشحال عوام کے نعرے کے ساتھ کورنگی کے عوام کو پرفریب جھوٹےوعدے کرنے والے سیاست دانوں کی غلامی سے نجات حاصل کرنے کا شعور پیدا کرنے میں مصروف عمل ہیں ان کی انتخابی مہم میں عوام کے مختلف طبقات جوق در جوق شریک ہو رہے ہیں گزشتہ روز کورنگی کے مختلف علاقوں میں کارنر میٹنگوں سے خطاب کرتے ہوۓ فراز الرحمان نے کہا سیاست دانوں نے پچھلے 60 سالوں سے خوشحالی اور ترقی کے نام پر ٹرک کی لال بتی کے پیچھے لگا رکھا ہے روزگار روٹی کپڑے اور گھر بنا کر دینے کے نعروں میں الجھا کر اپنا غلام بنانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ملک ترقی کی بجائے تیزی کے ساتھ تنزلی کی گہرایوں میں گرتا جا رہا ہے فراز الرحمان نے کہاعرب ممالک کی امداد کرنے والے میرے قائد اعظم کے پاکستان کو بھکاری بنا دیا گیا ہے 20 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کرنے والے پاکستان میں آج عوام کو 60 روپے فی یونٹ بجلی bبھی میسر نہیں سینکڑوں سال کے گیس کےذخائر والے میرے پاکستان کے عوام کو دو وقت چولہا جلانے کے لیے بھی گیس میسر نہیں ہے فراز الرحمان نے کہا کہ عوام کوذہنی اور جسمانی غلامی سے نجات دلانے کے لیے آزاد امیدوار کی حیثیت سے کورنگی کے قومی اسمبلی کے دو حلقوں NA233 اور NA234 سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے لیب ٹاپ کے انتخابی نشان پر الیکشن لڑ رہا ہوں میں سکیل ایک سے اسکیل چار کی نوکریاں نہیں دوں گا بلکہ ایک کاروباری اور صنعت کار کی حیثیت سے کورنگی کے تعلیم یافتہ اور ہنر مند نوجوانوں کو کاروبار کرنے کے مواقع فراہم کروں گا فراز الرحمان نے کہا کورنگی صنعتی زون ملک کو سالانہ 35 فیصر ریونیو دیتا ہے کراچی کے نوجوانوں کورنگی کے نوجوانوں کو اسکیل ایک سے اسکیل چار کی نوکریوں کی غلامی سے بچانے کے لیے کاروبار کی طرف لانے کا قابل عمل منصوبا میرے پاس ہے انشاء اللّه نوجوانوں کو کاروبار کی طرف لا کر کورنگی صنعتی زون پاکستان کو پچاس فیصد سے زیادہ ریونیو فراہم kکر سکے گا گھروں میں خوشحالی آئے گی مفت بجلی کے نعرے سے بے وقوف کوئی نہیں بنا سکے گا نوجوان کاروبار کریں گے تو ان کے خاندان معاشی طور پرخوش حال ہوں گے معاشرہ صحت مندہوگا فراز الرحمان نے کورنگی کے عوام سے اپیل کی ہے غلامی کی زنجیریں توڑنے کے لیے میرے ساتھ کھڑے ہوجائیں 8 فروری کو لیب ٹاپ پر مہر لگائیں ۔

Exit mobile version