اہم خبریںبزنس

معاشی بہتری کا اعتراف: موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ ایک درجہ بہتر کر دی

اسلام آباد: معیشت بہتری کا اعتراف کرتے ہوئے موڈیز نے قرضوں سے متعلق پاکستان کی ریٹنگ بہتر کر دی، موڈیز کی رپورٹ میں ریٹنگ مستحکم سے مثبت کی گئی ہے۔

موڈیز رپورٹ کے مطابق پاکستان کی ڈیٹ ریٹنگ CAA3 سے CAA2 کر دی گئی ہے، رپورٹ ظاہر کرتی ہے کہ پاکستان کی معیشت میں بہتری کے آثار ہیں۔

رپورٹ کے مطابق غیرملکی ادائیگیوں کیلئے پاکستان کی صلاحیتیں بہتر ہو رہی ہیں، آئی ایم ایف سے حالیہ قرض پروگرام ریٹنگ بہتر کرانے کا سبب ہے، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں پاکستان کیلئے منظوری کا امکان ہے۔

موڈیز رپورٹ کے مطابق پاکستان کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہو رہے ہیں، پاکستان نے آئی ایم ایف قرض پروگرام کیلئے بروقت اقدامات کیے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You