انٹرنیشنلاہم خبریں

مصر میں اسماعیلیہ کے سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ میں آتشزدگی، 26 افراد زخمی

علاقے کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ، آگ بجھانے کے لیے فوجی ہیلی کاپٹروں کی

اسماعیلیہ سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کی عمارت میں زبردست آگ پر قابو پانے کے بعد جس نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا (مصری میڈیا)

مصر کے جنوب مشرقی علاقے میں پولیس ہیدکوارٹرز میں بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی۔ حکام کے مطابق اس واقعے میں 26 افراد زخمی ہوئے

دو اہلکاروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے نہر سویز کے اسماعیلیہ صوبے میں واقع کئی منزلہ پولیس ہیڈکوارٹر کی عمارت کو اپنی لیپٹ میں لے لیا۔ اہلکاروں کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر پوسٹ ویڈیوز میں عمارت کے اندر سے سیاہ دھویں کے بادل اٹھتے دیکھے جا سکتے ہیں۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی

اگست 2022 میں قاہرہ کے ایک قدامت پسند قبطی گرجا گھر میں عین عبادت کے وقت آگ لگنے سے 41 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

مارچ 2021 میں بھی دارلحکومت کی ایک ٹیکسٹائل فیکٹری میں آگ لگنے سے بیس افراد جل کر ہلاک ہوئے جبکہ 2020 میں دو ہستپالوں میں آتشزدگی کے واقعات نے چودہ افراد کی زندگیوں کے چراغ گل کر دیے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You