اہم خبریںپاکستان

مسلم ملکوں کو ساتھ ملا کر اسلامو فوبیا کیخلاف آواز اٹھائیں گے: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم نے کہا ہے کہ سیاسی اور دینی جماعتوں کا مذہب کو استعمال کرنا افسوس ناک، جس سے ملک کونقصان کو پہنچتا ہے، اس طرح دین کی کوئی خدمت نہیں ہو رہی، مسلم ملکوں کو ساتھ ملا کر اسلامو فوبیا کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔

مارگلہ ہائی وے کے سنگ بنیاد کی تقریب سے وزیراعظم عمران خان کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کئی سیاسی و دینی جماعتیں اسلام کو غلط استعمال کرتی ہیں، یہ جماعتیں اسلام کو استعمال کر کے ملک کو نقصان پہنچا دیتی ہیں، یہ ملک اسلام کے نام پر بنا تھا، مظاہروں اور توڑ پھوڑ سے مغرب کو کوئی فرق نہیں پڑے گا، ہم عالمی سطح پر مہم چلائیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ بعض مغربی ممالک مسلم ممالک کی دل آزاری کرتے ہیں، پاکستان کے تمام لوگ نبی کریم ﷺ سے محبت کرتے ہیں، افسوس دین اور نبی کریم ﷺ سے پیار کا غلط استعمال کیا جاتا ہے، ناموس رسالت ﷺ کے تحفظ کیلئے ہم سب ایک ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ مارگلہ ہائی وے منصوبہ شروع کرنے پر مبارکباد دیتا ہوں، یہ منصوبہ کافی پرانا تھا، گزشتہ 20 سال میں اسلام آباد کی آبادی ڈیڑھ گنا بڑھی، دنیا کے ہر شہر میں رنگ روڈز ہوتے ہیں، اسلام آباد کا انفرا اسٹرکچر ٹھیک، سڑکیں بنانے کی ضرورت ہے، ملک میں جنگلات کاٹنے کا اثر موسم پر پڑ رہا ہے، صرف موجودہ حکومت نے ماحولیات کی فکر کی۔

MKB Creation

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

MKB Creation
Back to top button

I am Watching You