اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے امیدوار عادل شاہ نے اہم معرکے میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے میئر اسلام آباد کا الیکشن جیت لیا ہے۔ عادل شاہ نے 43 ووٹ حاصؒ کئے جبکہ ان کے مدمقابل پی ٹی آئی امیدوار ملک ساجد کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
پولنگ کا عمل صبح 9 سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفہ کے جاری رہا۔ میئر اسلام آباد کے انتخاب میں الیکشن کمیشن کے افسر نعیم احمد نے ریٹرنگ افسر کے فرائض سرانجام دیئے۔
میئر کے انتخاب کیلئے مجموعی طور پر 3 امیدواروں کے درمیان مقابلہ تھا۔ ن لیگ کے پیر عادل شاہ اور پی ٹی آئی کے ملک ساجد محمود مدمقابل آئے جبکہ اظہر محمود نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیا۔ مئیر اسلام آباد کے لیے کل 73 ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔