اہم خبریںکرائمز

مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف مقدمہ جھوٹا قرار

کراچی: کراچی پولیس نے استغاثہ کے اعتراضات دور کرکے مزار قائد پر نعرے لگانے کے کیس کا حتمی چالان عدالت میں جمع کرا دیا۔ پولیس نے تفتیش کے بعد مقدمے کو جھوٹا قرار دے دیا۔

کراچی کی سٹی کورٹ میں کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف مزار قائد کی بے حرمتی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے استغاثہ کے اعتراضات دور کرکے حتمی چالان عدالت میں جمع کروا دیا۔

پولیس نےتفتیش کے بعد مقدمے کو جھوٹا قرار دے دیا ہے۔ چالان کے مطابق کال ڈیٹا ریکارڈ کے مطابق مدعی مقدمہ واقعے کے وقت مزار قائد پر موجود نہیں تھا۔

مزار قائد کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی مدعی مقدمہ موجود نہیں ہے۔ مریم نواز کی مزار قائد حاضری کے وقت مزار عام شہریوں کیلئے بند تھا۔ پولیس نے مقدمے سے املاک کو نقصان پہنچانے اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کے الزامات خارج کر دیئے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You