اہم خبریںپاکستان

مسلم لیگ (ن) کیخلاف مبینہ انتقامی کارروائیاں، عالمی فورمز پر آواز اٹھانے کا فیصلہ

لاہور/ لندن: مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے اپنے اور پارٹی کیخلاف کارروائیوں کو انتقامی قرار دیتے ہوئے ان کیخلاف عالمی فورمز میں آواز اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

دنیا نیوز ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دنیا نیوز ذرائع کے مطابق دونوں لیگی رہنماؤں نے حکومت کی جانب سے جاری کارروائیوں کو انتقامی قرار دیتے ہوئے اس کیخلاف برطانوی اراکین پارلیمنٹ اور انسانی حقوق کے اداروں کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے اقدامات تیز کرنے کا فیصلہ

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے بیرون ملک علاج کی غرض سے گئے میاں نواز شریف کو جلد از جلد واپس لانے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کی واپسی کیلئے قانونی جنگ کا فیصلہ ہو گیا، ڈاکٹر بابر اعوان

اس سلسلے میں مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے تصدیق کی ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو واپس لانے کیلئے قانونی جنگ لڑنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

MKB Creation

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

MKB Creation
Back to top button

I am Watching You