انٹرنیشنلاہم خبریں

مسجد الحرام میں پہلی بار خاتون سیکیورٹی اہلکار تعینات

خواتین زائرین سے کورونا وبا کی احتیاطی تدابیر پر عمل بھی کروائیں گی، فوٹو: ٹوئٹر

مکہ مکرمہ: سعودی عرب میں پہلی بار حج اور عمرے کے دوران مسجد الحرام میں سیکیورٹی کے انتظامات کے لیے خاتون عسکری اہل کاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی حکومت نے مسجد الحرام میں آنے والی خواتین کی چیکنگ اور نگرانی کے لیے خواتین اہلکاروں کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا تھا جس پر اب عمل درآمد شروع ہوگیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سعودی وزارت داخلہ نے خاتون سیکیورٹی اہلکاروں کی حرم شریف میں ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے تصاویر شیئر کیں اور کیپشن میں لکھا کہ حج و عمرہ کے دوران سیکیورٹی کے فرائض خواتین عسکری اہل کار بھی انجام دے رہی ہیں۔

کورونا وبا کے دوران خواتین نمازیوں اور معتمرین سے ایس او پیز پر عمل درآمد کرانا مرد اہلکاروں کے لیے مشکل ہو رہا تھا جس پر خواتین اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ خواتین زائرین کی سیکیورٹی اور احتیاطی اقدامات کی ذمہ داری بھی انہی اہلکاروں پر ہوگی۔

واضح رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے وژن 2023 کے تحت مملکت میں خواتین کو خودمختار بنانے کی پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے جب کہ سیکیورٹی کے شعبے کے لیے بھی خواتین کو تربیت دی جا رہی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You