پنجاب

مستقبل پاکستان کرپٹ سیاستدانوں کا محاسبہ کررہی ہے،ہمارا مقصد عوامی حکومت کا قیام ہے

مستقبل پاکستان کرپٹ سیاستدانوں کا محاسبہ کررہی ہے،ہمارا مقصد عوامی حکومت کا قیام ہے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

قوم کو مفت بجلی دینے کے دعوے اور وعدے کرنے والے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر رہے ہیں:چیئرمین

ملک میں مہنگائی و بے روزگاری اس قدر بڑھ گئی ہے کہ شہریوں کو پیچھا چھڑانے کیلئے خود کشیوں کرنی پڑ رہی ہیں:گفتگو

ملک کو درپیش مسائل کے حل کیلئے سیاستدانوں،اسٹیبلشمنٹ اور بیوروکریسی سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا

چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ مستقبل پاکستان کرپٹ سیاستدانوں کا محاسبہ کررہی ہے،ہمارا مقصد عوام کی حکومت عوام کیلئے کے خواب کو شرمندہ تعبیر بنانا ہے،قوم کو مفت بجلی دینے کے دعوے اور وعدے کرنے والے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام کو زندہ درگور کرنے کے درپے ہیں،ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری اس قدر بڑھ گئی ہے کہ شہریوں کو اس سے پیچھا چھڑانے کیلئے خودکشیوں کرنی پڑ رہی ہیں مگر اس سب کے باوجود حکمران طبقہ کے کانوں پر جوں تک بھی نہیں رینگ رہی بلکہ وہ آئی ایم ایف سے مزید قرض کے حصول کیلئے عوامی مشکلات و پریشانیوں میں اضافہ کررہے ہیں آخر ایسا کب تک چلتا رہے گا اور پاکستان قرضوں کی دلدل سے کب نکلے گا۔ان خیالات کا اظہار میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش مسائل کے حل کیلئے سیاستدانوں،اسٹیبلشمنٹ اور بیوروکریسی سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا کیونکہ پاکستان کے بڑھتے ہوئے مسائل اسے تباہی کی طرف لے کر جارہے ہیں۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ پاکستان کے خراب حالات دنوں یا مہینوں میں ٹھیک ہونے والے نہیں ہیں اس کیلئے کئی سالوں کا عرصہ درکار ہوگا اگر حکمران خلوص نیت اور جذبہ حب الوطنی سے آگے بڑھیں گے تو۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You