اہم خبریںسائنس اور ٹیکنالوجی

مریخ سیارے کے دو چاند ہیں۔ ایک کا نام ڈیموس ہے اور دوسرے کا نام فوبوس ہے

ڈیموس اور فوبوس کی مختصر کہانی

مریخ سیارے کے دو چاند ہیں۔ ایک کا نام ڈیموس ہے اور دوسرے کا نام فوبوس ہے۔ یہ دو چاند مریخ کے مقابلے میں بہت زیادہ چھوٹے ہیں اتنے چھوٹے کہ اگر ان کا ہمارے چاند کے ساتھ موازنہ کیا جائے تو ان سے ہمارا چاند کافی زیادہ بڑا ہے۔

ان دونوں کی سرفیس ایریا کی اگر بات کی جائے تو فوبوس کا سرفیس ایریا 1584 کلو میٹر ہے جبکہ ڈیموس کا 483 کلو میٹر ہے۔ اگر ان دونوں کو ہمارے زمین پر موجود سب سے انچی چوٹی ماونٹ ایوریسٹ کہ جگہ رکھ دیا جائے تو فوبوس کی انچائی ماونٹ ایوریسٹ سے تھوڑی زیادہ ہوگی لیکن ڈیموس کے مقابلے میں ماونٹ ایوریسٹ زیادہ انچا ہے۔ ان دونوں چاندوں کی گراوٹی بھی اتنی زیادہ نہیں ہے اور یہ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ دونوں چاند کھبی اسٹیرائڈ بیلٹ کا حصہ تھے جو مشتری اور مریخ کے درمیان واقع ہے لیکن مشتری کی طاقتور گراوٹی کی وجہ سے یہ دونوں وہاں سے آزاد تو ہوگئے لیکن مریخ کی گراوٹی نے انہیں قبضے میں لے لیا اور یو یہ دونوں مریخ کے چاند بن گئے۔

فوبوس کا مریخ سے فاصلہ 9400 کلو میٹر ہے اور یہ ہر سال 2 میٹر مریخ کے نزدیک ہوتا جارہا ہے اور آج سے کروڑوں سال بعد یہ مریخ سے ٹکرا جائے گا اور اس کے نتیجے میں مریخ کے گرد زحل سیارے کی طرح خوبصورت حلقے بن جائینگے۔ دوسری طرف مریخ کا دوسرا چاند ہر سال مریخ سے دور ہوتا جارہا ہے اور ایک وقت آئے گا جب یہ مریخ کی گراوٹی کی قید سے آزاد ہوجائے گا اور مریخ کو اکیلا چھوڑ دے گا مطلب مریخ کا کوئی چاند باقی نا رہے گا تب مریخ کو نئے چاند کا انتظار کرنا پڑے گا مطلب یہ ہے کہ جب تک اسٹیرائڈ بیلٹ سے کوئی دوسرا چاند اسکے گراوٹی کی قید میں نہیں آئے گا تب تک یہ اکیلا ہی رہے گا لیکن اس وقت اسکی خوبصورتی دیکھنے لائق ہوگی کیونکہ مریخ کے گرد زحل جیسے حلقے ہوگے اور یہ نظارا اپنے آپ میں لاجواب ہوگا۔۔۔

#_کاشف_احمد

مریخ کے چاندوں اور مریخ کے بارے میں تفصیل سے جاننے کیلئے اردو زبان میں یہاں سے ڈاکومینٹری دیکھے👇

https://youtu.be/oCWuWsmld8Q

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You