*مرکزی مسلم لیگ کی جانب سےپریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کے اعزاز میں ظہرانہ*
*صحافت ایک اہم مشن ،صحافی عوام کے مسائل حکام بالا تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔فیصل ندیم ،احمدندیم اعوان*
کراچی : (پریس ریلیز)
پاکستان مرکزی مسلم کراچی کی جانب سے کراچی پریس کلب کی نومنتخب باڈی کے اعزاز میں مرکزی مسلم لیگ ہاؤس میں ظہرانے کا اہتمام کیاگیا۔ مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدرفیصل ندیم و کراچی کے صدراحمدندیم اعوان نے نو منتخب سیکرٹری کراچی پریس کلب شعیب احمد کو گلدستہ پیش کیا کراچی پریس کلب کے انتخابات میں دی ڈیمو کریٹس پینل کو بھرپور کامیابی پر مبارک باد دی۔اس موقع پر سیکرٹری پریس اینڈانفارمیشن کمیٹی عبدالرحمن ،شمس کیریو،نورمحمد اور شعیب احمد ممبر گورننگ باڈی ،خلیل ناصر صدر کے یو جے دستور،اسرائیل انصاری سینئر فوٹو گرافر،ذوالفقار راجپر سابق ممبر گورننگ باڈی ،راؤ عمران اشفاق نائب صدر کے یوجے دستور بھی ہمراہ تھے۔مرکزی مسلم لیگ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری امجداسلام ،رہنمانعمان علی ،سندھ کے میڈیا سیکرٹری سلیم الیاس ، کراچی کے میڈیاکوآرڈینیٹر محمدافضل بھی موجود تھے۔اس موقع پر نائب صدرفیصل ندیم کا کہنا تھا کہ صحافت ایک اہم مشن ہے ۔اور آج کا صحافی اپنی خد مات خوف ناک حالات اور در پیش چیلنجز میں انجا م رہا ہے۔ وہ اپنی جان کو ہتھیلی پر رکھ کر صحافتی خدمات میں مصروف ہے۔صحافی عوام کےمسائل کوحکام بالا تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ صحافی برادری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے نو منتخب عہدیداران سے کہا کہ آپ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے ہزاروں صحافیوں کے نمائندے ہیں اور آپ پر اعتماد کرتے ہوئے صحافی برادری نے آپ کو منتخب کیا امید ہے کہ آپ آزادی صحافت اور صحافیوں کے حقوق کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور حق و صداقت کے پرچم کو بلند رکھیں گے۔
