مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان کا ماہانہ ایگزیکٹو باڈی اجلاس مرکزی آفس میں منعقد ہوا
اجلاس میں سرپرست اعلی سردار عبدالمجید آرائیں نے خصوصی شرکت کی
کراچی : (رپورٹ: عاصم آرائیں جہلمی)
مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان کا ماہانہ ایگزیکٹو باڈی اجلاس مؤرخہ 9 فروری 2025 بروز اتوار کو بمقام پلاٹ نمبر 19، ای مارکیٹ نزد بابِ خیبر، بلاک 6، پی ای سی ایچ ایس کراچی میں منعقد ہوا۔ اجلاس کا آغاز تلاوت قرآنِ پاک سے کیا گیا، تلاوت قران پاک کی سعادت ارحم آرائیں نے حاصل کی۔
اجلاس میں گزشتہ دنوں ایگزیکٹو ممبران کہ عزیز و اقارب وفات پا جانے والے مرحومین کے لیے خصوصی فاتحہ خوانی اور دعا کی گئی۔
اس سال ماہِ رمضان المبارک کا تحفہ کھجور کی خریداری اور پیکنگ پر مشاورت کرکے اہم فیصلے کیے گئے۔زکوۃ کلیکشن پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں کیے جانے والے فیصلوں کی با ضابطہ منظور لی گئی۔
اجلاس میں مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان کے سرپرست اعلیٰ عبدالمجید آرائیں، مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان کے صدر چوہدری محمد جمیل آرائیں، مرکزی نائب صدر ایڈوکیٹ منظور حمید آرائیں مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان کے جنرل سیکریٹری عبدالعزیز آرائیں، مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان کے انفارمیشن سیکریٹری طارق حسین ایڈوکیٹ، مرکزی چیئرمین زکوۃ کمیٹی ایڈوکیٹ محمد ظفر اللہ آرائیں، ایگزیکٹو ممبرز، کیپٹن ریٹائرڈ صدیق صدیدی آرائیں، نوید شاد آرائیں، منظور حسین آرائیں، مرکزی کوارڈینیٹر کرنل ریٹائرڈ الیاس یعقوب آرائیں، کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری شاہد نعیم آرائیں، جنرل سیکرٹری آرائیں ویلفیئر اسپتال شیر شاہ ڈپٹی جنرل سیکٹری مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان ضلع کیماڑی جاوید اقبال آرائیں، نائب صدر آرائیں ویلفیئر اسپتال شیرشاہ اسلم
آرائیں سمیت ضلع ملیر کے جنرل سیکریٹری ماجد آرائیں اور دیگر حلقہ جات کے عہدے داران دوست احباب نے ماہانہ اجلاس میں شرکت کی۔
