مرکزی اسسٹنٹ جنرل سیکرٹری مسلم لیگ نواز بلال اظہر کیانی کی چکیام آمد
چند دن قبل دینہ کے نواحی گاوں چکیام میں گکھڑ برادری کے ایک بے گناہ نوجوان زوالقرنین حیدر کو بہیمانہ طور قتل کیا گیا تھا جس کی تعزیت کے لئیے آج مسلم لیگ نواز کے مرکزی اسٹنٹ جنرل سیکرٹری بلال اظہر کہانی صاحب کی چکیام آمد۔ بلال اظہر کیانی نے مقتول کے گھر والوں سے اظہار افسوس کیا اور اس بات کا یقین دلایا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں وہ اور پوری گکھڑ برادری مقتول کے اہلخانہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ قانونی اور اخلاقی طور پر وہ اور پوری گھکڑ برادری جو مکمن ہو سکا وہ کریں گے تاکہ مقتول کی فیملی کو انصاف مل سکے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ جنرل اظہر کیانی صاحب کسی پیشہ ورانہ مصروفیت کی وجہ سے نہیں آ سکے لیکن وہ اولین فرصت میں اس غمزدہ خاندان کا درد بٹانے ضرور حاضر ہوں گے۔ بلال اظہر کیانی نے فاتحہ خوانی بھی کی اور کہا کہ وہ دعا گو ہیں کہ اللہ اہلخانہ کو صبر جمیل عطا کرے اور مقتول کو جنت میں اعلی مقام عطا کرے۔
رپورٹ:مشرف کیانی