مرزا صداقت علی تھانہ صدر جہلم پولیس کی اہم کارروائی، خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے اور فروخت کرنے کے مقدمہ میں ملوث 05 ملزمان گرفتار،مقدمہ درج،تفتیش جاری
تھانہ صدر جہلم پولیس نے خاتون کی درخواست پر فوری کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر اسے ملازمت کا جھانسہ دے کر جہلم لانے، فروخت کرنے اور زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں مقدمہ درج کر کے05 ملزمان کو گرفتار کر لیا،
خاتون کی جانب سے دی گئی درخواست کے مطابق اسے ملازمت کا جھانسہ دے کر جہلم لایا گیا، جہاں مبینہ طور پر اسے ایک خاتون کے حوالے کیا گیا۔،درخواست گزار نے الزام عائد کیا کہ اسے مبینہ طور پر ایک کمرے میں بند رکھا گیا اور مختلف افراد کے ذریعے زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا رہا،
تھانہ صدر جہلم پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے،ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،
عورتوں اور بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی جیسے مقدمات میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری
