مرزا صداقت علی ایس ایچ او تھانہ صدر پولیس کی احسن کارروائی،ایمرجنسی 15 پر فوری رسپانس، گمشدہ لڑکے کو تلاش کر بحفاظت لواحقین کے حوالے کر دیا گیا،
جہلم: تھانہ صدر پولیس کو ایمرجنسی 15 پر گمشدہ لڑکے کے حوالے سے اطلاع موصول ہوئی، جس پر پولیس ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے گمشدہ لڑکے کو تلاش کر لیا،
پولیس نے لڑکے کو بحفاظت لواحقین کے حوالے کر دیا، جس پر لواحقین نے جہلم پولیس کا شکریہ ادا کیا،
ایمرجنسی 15 پر موصول ہونے والی ہر کال پر فوری رسپانس اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ جہلم پولیس کی اولین ترجیح ہے،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری
