اہم خبریںپاکستان

مردوں کا گھروں میں اعتکاف بیٹھنا جائز نہیں: جامعہ نعیمیہ کا فتویٰ

لاہور: کورونا وائرس کے پیش نظر دارالعلوم جامعہ نعیمیہ نے مساجد میں اعتکاف کے حوالہ سے شرعی فتویٰ جاری کر دیا۔

فتویٰ میں شیخ الحدیث مفتی ڈاکٹرمحمد راغب حسین نعیمی، شیخ الفقہ مفتی محمد عمران حنفی نے لکھا ہے کہ مردوں کا گھروں میں اعتکاف بیٹھنا جائز نہیں، کورونا وائرس کی وجہ سے احتیاطی تدابیر بجا لاتے ہوئے مساجد میں اعتکاف کیا جائے۔ اعتکاف رسول مکرمؐ کی محبوب سنت ہے، اسے ترک کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی۔ مساجد میں مناسب فاصلہ رکھ کر ان کی وسعت کے حساب سے افراد کو اعتکاف بیٹھنے دیا جائے، حفاظتی اقدامات کے پیش نظر بچوں، بوڑھوں اور بیماروں کو مسجد میں اعتکاف بیٹھنے سے منع کر دیا جائے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You