اہم خبریںپنجاب

مراد راس کی تعلیمی ادارے بند کرنے کی بجائے سمارٹ لاک ڈاؤن کی تجویز

سکولوں اداروں میں کورونا کے کیسز، صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن مراد راس نے تعلیمی ادارے بند کرنے کی بجائے سمارٹ لاک ڈاؤن کی تجویز دے دی۔

مراد راس نے بین الصوبائی وزرا تعلیم کانفرنس سے قبل اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کورونا کیسز میں اضافہ تو ہو رہا ہے لیکن مکمل طور پر سکولوں کو بند نہیں کرنا چاہیئے۔ انہوں نے اس حوالے سے تجویز دی ہے کہ جن اضلاع یا علاقوں میں کورونا کیسز زیادہ ہیں وہاں لاک ڈاؤن کرنا چاہیئے۔ حتمی فیصلہ تمام صوبوں کے وزرا تعلیم کی مشاورت سے کیا جائے گا۔

اس سے قبل این سی او سی اجلاس میں تجویز دی گئی تھی کہ تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں قبل از وقت اور زیادہ دی جائیں۔ کل اس حوالے سے حتمی فیصلہ تمام وزرا تعلیم کورونا صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد اعلان کریں گے۔

https://twitter.com/explore/tabs/covid-19?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1327885852287135744%7Ctwgr%5E&ref_url=https%3A%2F%2Flahorenews.tv%2Findex.php%2Fen%2Fvideo%2F36366%2F

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You