اہم خبریںپاکستان

محکمہ موسمیات کی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی

اسلام آباد: مون سون سیزن کی اختتامی بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا، محکمہ موسمیات نے جمعرات سے ہفتہ کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 28 سے 30 ستمبر کے دوران چترال، دیر، ابیٹ آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے بلند پہاڑی علاقوں میں برفباری بھی متوقع ہے۔

28 سے 29 ستمبر کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، چکوال، مردان اور پشاور سمیت بالائی پنجاب میں بارشیں متوقع ہیں، ژوب، بارکھان، ڈیرہ غازی خان، ملتان، بہاولپور اور بہاولنگر میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You