اہم خبریںپاکستان

محکمہ سیاحت کی تفریحی مقامات کی فیس بڑھانے کی تجاویز

محکمہ سیاحت نے تفریحی مقامات کی فیس بڑھانے کی تجاویز پنجاب حکومت کو ارسال کر دیں۔ کیبنٹ کمیٹی برائے فنانس نے فیسوں میں اضافے کی تجاویز منظور کر لیں۔ حتمی فیصلہ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں ہو گا۔

تفصیل کے مطابق تبدیلی سرکار میں ایک طرف مہنگائی کا طوفان ہے تو دوسری طرف سیر و تفریح کے فراہم کیے گئے مواقع مہنگا کرنے کے حوالے سے تجاویز زیر غور ہیں۔ اس حوالے سے بڑے تفریحی مقامات کی ٹکٹس میں سو فیصد سے ڈیرھ سو فیصد تک اضافے کی تجویز زیر غور ہے۔

موجودہ صورتحال میں لاہور شہر کے شالامار باغ کی ٹکٹ 20 روپے سے بڑھا کر 50 روپے کرنے کی تجویز کے عمل پر غور کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح بچوں کی ٹکٹ بھی 20 روپے تک کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ دیگر تفریحی مقامات میں یاد گار کی ٹکٹ بھی بڑھانے کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا ہے۔ شاہدرہ کمپلیکس کی ٹکٹ بھی بڑھانے کے حوالے سے تجاویز پر پنجاب حکومت نے غور شروع کر دیا ہے۔ وہاں پر بھی بچوں کیلئے 20 روپے اور بڑوں کی ٹکٹ بڑھا کر 50 روپے کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ نئی ٹکٹ کے نرخ مقرر کرنے کے بعد لوگوں سے نئے نرخوں کے مطابق ٹکٹ کی وصولی کی جائے گی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You