اہم خبریںپاکستان

محکمہ ریلوے نے ملک بھر میں ٹرین آپریشن 31 مارچ تک بند کر دیا

لاہور: ریلوے انتظامیہ نے ملک بھر میں ٹرین آپریشن 31 مارچ تک بند کر دیا، احکامات پر آج رات 12 بجے سے عملدرآمد کیا جائے گا، وزارت ریلوے نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

بتایا گیا ہے کہ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں ٹرین آپریشن بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل سندھ میں لاک ڈاون کے سبب ٹرین آپریشن جزوی طور پر معطل کیا گیا تھا اور 34 ٹرینیں بند کی گئی تھیں۔ بعد ازاں شیخ رشید نے مزید ٹرینیں بند کرنے کا اعلان کیا تھا جس پر اب عملدرآمد کر دیا گیا ہے۔

ریلوے آپریشن اب 31 مارچ رات 12 بجے سے دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You