اہم خبریںپاکستان

محمد صفدر کی گرفتاری کی تمام فلم ان کے کیمرہ مین نے شوٹ کی: شہباز گل

اسلام آباد: شہباز گل نے کہا ہے کہ محمد صفدر کی گرفتاری کی تمام فلم ان کے کیمرہ مین نے شوٹ کی، انکی گرفتاری پر انڈین میڈیا نے فائدہ اٹھایا اور بھارت میں خانہ جنگی کی خبریں چلیں، منہ بولے بھائی نے بدلہ لیا یا پھر کوئی اور منصوبہ تھا، ن لیگ کا سودا صرف اپنی کرپشن بچانا ہے۔

معاون خصوصی شہباز گل نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا گزشتہ 40 سال سے 2 ٹبر سیاست میں آگئے، ان 2 خاندانوں کو جھوٹ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری دینی چاہیئے، یہ چاہتے ہیں ان کی ہر بات کا یقین کیا جائے، ن لیگ 3 افراد کی وجہ سے متاثر ہوئی، ن لیگ کی صورتحال کے ذمہ دار نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز ہیں، والد کی تیمارداری کیلئے مریم نواز نے رحم کی بھیک نہیں مانگی ؟ والد کی تیمارداری کا کہہ کر مریم نواز آج جیل سے باہر ہیں۔

شہباز گل کا کہنا تھا پہلے ویڈیو کو لندن پھر پاکستان میں چلوایا گیا، انہوں نے اپنے کیمرہ مین سے ویڈیو بنوائی اور کہا وائرل کر دو، کیمرہ مین نے کمرے سے لے کر باہر تک کیپٹن (ر) صفدر کی ویڈیو بنائی، کیمرہ مین نے پولیس افسر اور کیپٹن (ر) صفدر کو ہر جگہ فوکس کیا، کیپٹن (ر) صفدر کو پکڑنا ہوتا تو اور طریقوں سے پکڑا جاسکتا تھا، پیپلز پارٹی کے کہنے پر سندھ پولیس افسران نے چھٹی کی درخواستیں دیں۔

معاون خصوصی شہباز گل نے مزید کہا ن لیگ کی ترجمان دوسروں کو کرائے کے ترجمان کہتی ہیں، وہ یہ نہیں دیکھتی خود کہاں سے اور کیسے آئیں، نواز شریف اپنے اداروں کیخلاف باہر بیٹھ کر بولتے ہیں۔

MKB Creation

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

MKB Creation
Back to top button

I am Watching You