*محرم الحرام کے سلسلے میں ضلع جہلم ویلی میں سیکورٹی کے فل پروف انتظامات، یوم عاشورہ کے تمام ماتمی جلوس پر امن طور پر اختتام پذیر ۔*
تفصیلات: محرم الحرام کے سلسلے میں جہلم ویلی پولیس کی جانب سے فل پروف سیکورٹی انتظامات کیے گئے تھے جس کی نگرانی ضلعی پولیس سربراہ مرزا زاہد حسین کر رہے تھے، ایس پی جہلم ویلی نے امام بارگاہوں اور جلوس کے روٹس کا دورہ کرتے ہوئے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، ڈیوٹی پر مامور افسران و اہلکاروں کو وقتاً فوقتاً سیکیورٹی کے متعلق مناسب ہدایات بھی دیتے رہے۔
محرم الحرام کے دوران ضلعی انتظامیہ ،ریسکیو1122کے عملے سمیت پولیس فورس کے 150 سے زائد اہلکار سیکورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ دسویں محرم الحرام یوم عاشورہ کےماتمی جلوس پولیس نفری کے حصار میں اپنی روایتی راستوں سے گزر کر بخیر و عافیت واپس امام بارگاہ اختتام پذیر ہوچکے ہیں۔اہل تشیع کمیونٹی نےپولیس کی جانب سے کئے گئے فل پروف سیکورٹی انتظامات پر اطمینان وتشکر کا اظہار کیا۔
ضلعی پولیس سربراہ نے اس موقع پر محرم الحرام کے پُرامن انعقاد پر عوام الناس، تاجر برادری، صحافی برادری، ریسکیور1122 کا شکریہ ادا کیا اس کے علاوہ تمام پولیس افسران و اہلکاروں کی سیکیورٹی ڈیوٹی اور خدمات کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔
