انٹرنیشنلاہم خبریں

محدود وسائل کے باوجود پاکستانی حکومت معیشت کا کافی سہارا دے رہی ہے: موڈیز

اسلام آباد: عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کا کہنا ہے کہ محدود وسائل کے باوجود پاکستانی حکومت معیشت کا کافی سہارا دے رہی ہے۔ رواں مالی سال معاشی ترقی کی رفتار ڈیڑھ فیصد متوقع ہے …

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کے مطابق کورونا وائرس کے باعث معاشی سرگرمیاں معمول سے کم ہیں۔ کووڈ 19 کے باعث غیر فعال قرضوں کا حجم بڑھ سکتا ہے، ترسیلات زر اور مالیاتی نظام میں شمولیت بڑھنے سے بینکوں کے کھاتے بڑھنے کی امید ہے، یہی وجہ ہے کہ پاکستانی بینکاری نظام کا آوٹ لک مستحکم ہے۔

موڈیز کا مزید کہنا ہے کہ محدود وسائل کے باوجود حکومت معیشت کو سہارا دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے، موڈیز نے پیشن گوئی کی ہے کہ رواں مالی سال ملکی معاشی ترقی کی ڈیڑھ فیصد رہنے کی توقع ہے

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You