BBC Urdu TV

مجھے نہیں معلوم تھا کہ منصور علی شاہ چیف جسٹس نہیں بنیں گے۔بلاول بھٹو زرداری

مجھے نہیں معلوم تھا کہ منصور علی شاہ چیف جسٹس نہیں بنیں گے۔بلاول بھٹو زرداری

26 ویں آئینی ترمیم جیسا اتنابڑاکام کسی اورچیف جسٹس کی موجودگی میں ممکن نہیں تھا۔چیئرمین پی پی کا غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو

اسلام آباد(نمائندہ جاوید اقبال)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انہیں نہیں معلوم تھا کہ منصور علی شاہ چیف جسٹس نہیں بنیں گے۔غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم جیسا اتنابڑاکام کسی اورچیف جسٹس کی موجودگی میں ممکن نہیں تھا اور مجھے نہیں معلوم تھا منصورعلی شاہ چیف جسٹس نہیں بنیں گے۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے بغیر ہمارے نمبرپورے تھے، اپوزیشن کے ان پٹ کے بغیر بھی ہمارے نمبر پورے تھے۔چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ ہم اپنی مرضی کا آئین بناسکتے تھےلیکن پیپلزپارٹی کا طریقہ کار رہاہے، میثاق جمہوریت کا وعدہ پوراکرنا ہے تو میں زورزبردستی کا ووٹ نہیں چاہتا۔بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ جو اختیارات آئینی عدالت کو ملنے تھے وہ تو آئینی بینچ کو مل گئے۔

Exit mobile version