انٹرنیشنلاہم خبریں

متحدہ عرب امارات کی ائیرلائن نے اسرائیل جانے سے انکار پر پائلٹ کو معطل کردیا

دوبئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عرب امارات کی ائیرلائن امریٹس نے اسرائیل جانے سے انکار پر تیونس کے پائلٹ کو معطل کردیا، مونم صاحب التبا کے مطابق ایمریٹس ائیرلائن نے فلائٹ کو اسرائیلی کے دارالحکومت مقبوضہ بیت المقدس لے جانے کا کہنا تاہم انکار پر انہیں معطل کردیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق تیونس سے تعلق رکھنے والی اماراتی ائیرلائن کے پائلٹ مونم صاحب التبا نے سماجی رابطے کی سائٹ فیس بک پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ مجھے اپنے فیصلے پر پچھتاوا نہیں اور صرف اللہ ہی میرا مددگار ہے۔

مقامی میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ معطلی کے بعد انضباطی کمیٹی کے سامنے پیش ہونا ہے جب کہ ائیرلائن انتظامیہ کے دباؤ کے باعث انہوں نے اپنا فیس بک اکاؤنٹ بھی بند کردیا ہے۔دوسری جانب تیونس میں سیاستدانوں کی جانب سے پائلٹ کے اس اقدام کو بے حد سراہا جارہا ہے اور متعدد سیاسی جماعتوں کا کہنا ہے کہ پائلٹ کا اقدام اس بات کا ثبوت ہے کہ مسئلہ فلسطین ابھی بھی تیونس عوام کے دلوں میں ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You