انٹرنیشنلاہم خبریں

متحدہ عرب امارات میں ہنگامہ آرائی کرنیوالے بنگلہ دیشی افراد کیلئے معافی کا اعلان

متحدہ عرب امارات میں ہنگامہ آرائی کرنیوالے بنگلہ دیشی افراد کیلئے معافی کا اعلان۔

بنگلادیشی شہریوں کی معافی کے فیصلے سے کچھ روز قبل امارات کے صدر سے بنگلادیش کے عبوری صدر محمد یونس کا رابطہ ہوا تھا۔

ابوظہبی(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق متحدہ عرب امارت کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے حسینہ واجد حکومت کیخلاف احتجاج کے جرم میں سزا پانے والے 57 بنگلادیشی شہریوں کی معافی کا اعلان کردیا۔ حکومتی فیصلے کے مطابق سزا یافتہ افراد کی سزائیں منسوخ کرکے انہیں ملک بدر کیا جائے گا۔سزا یافتہ افراد میں 3 کو عمر قید، 53 کو 10 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، مقامی میڈیا کے مطابق امارات میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والی ایک شہری کو 11 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔میڈیا کے مطابق ان افراد کو  غیر قانونی مظاہروں کی کال دینے اور امن عامہ کو نقصان پہنچانے کے الزام میں سزائیں سنائی گئی تھیں۔میڈیا کے مطابق بنگلادیشی شہریوں کی معافی کے فیصلے سے کچھ روز قبل امارات کے صدر  سے بنگلادیش کے عبوری صدر محمد یونس کا رابطہ ہوا تھا۔خیال رہے کہ  بنگلا دیش میں جولائی میں شروع ہونے والے طلبا احتجاج کے باعث شیخ حسینہ واجد چند روز قبل وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دے کر بھارت فرار ہو گئی تھیں۔شیخ حسینہ واجد کے بھارت فرار ہونے کے بعد آرمی چیف نے ملک کی باگ دوڑ سنبھالی اور نوبیل انعام یافہ ڈاکٹر محمد یونس کو عبوری حکومت کا سربراہ بنایا گیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You