ماضی میں پی کے 72 کے عوام کا بری طرح استحصال کیا گیا۔محمد نادر خان

ماضی میں پی کے 72 کے عوام کا بری طرح استحصال کیا گیا۔محمد نادر خان
نوجوانوں کیلئے کھیلوں کے میدان ہماری اولین ترجیح ہے۔آزاد امیدوار صوبائی اسمبلی
پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پی کے 72 سے صوبائی اسمبلی کے آزاد امیدوار محمد نادر خان نے کہا ہے کہ ماضی میں پی کے 72 کے عوام کا بری طرح استحصال کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں یہاں کے لاکھوں عوام 23 برسوں سے بجلی اور گیس جیسی زندگی کی بنیادی سہولیات کے لیے ترس رہے ہیں یہاں سے منتخب ہونے والے نمائندوں سپیکر،ڈپٹی سپیکر اور ایم این ایز نے عوام کی مجبوریوں پر سیاست کی لیکن خدمت کبھی نہیں کی ،اس حلقے سے منتخب ہونے والے نمائندوں نے مختلف حکومتوں میں پرکشش عہدے اور مراعات لیں لیکن ووٹروں کو نظر انداز کئے رکھا اب حالت یہ ہے کہ صرف۔بجلی نہ ہونے کی وجہ سے بچوں کا جو تعلیمی نقصان ہورہا ہے اس کا ازالہ نا ممکن ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی انتخابی مہم کے دوران مختلف کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،کارنر میٹنگز میں علاقے کے معززین اور نوجوانوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی،محمد نادر خان نے کہا کہ اگر انہیں خدمت کا موقع دیا گیا تو وہ حلقہ انتخاب میں گیس بجلی اور پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنانے سمیت ڈسپنسری ،پارک اور تعلیمی اداروں کا قیام یقینی بنائینگے علاقے کے عوام کے لئے ایس ہسپتال ہمارے منشور کا حصہ ہے جو 24 گھنٹے عوام کو سہولیات میسر کرے نادر خان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کے لئے کھیلوں کے میدان ہماری ترجیحح ہے ،انہوں نے کہا کہ عوام کو چاہئے کہ ووٹ کے زریعے اپنی تقدیر بدلنے کے لیے گھروں سے باہر نکلیں اس موقع پر علاقہ عمائدین نے محمد نادر خان پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔