اہم خبریںجہلم

مارکیٹ میں عوام کو حکومت پنجاب کی طرف مقرر کردہ نرخوں پر اشیائے خوردنی کی فراہمی کو یقینی بنانا ضروری ہے

ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اخترنے علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی جہلم کا اچانک دورہ کیا اور عوام کو فراہم کی جانے والی اشیاء خور ونوش کی قیمتوں اور بولی کے عمل کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنرنے اس موقع پر سبزی منڈی کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور سرکار کی جانب سے مقرر کردہ ریٹس کی انسپکشن کی۔

موقع پر خریداری کے لیے آنے والے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی میں نیلامی کے عمل کے جائزے کا مقصد سستی اشیاء خورونوش کی فراہمی ہے تاکہ تمام اشیاء خور ونوش سرکاری نرخوں پر فراہم کی جانے والی کا فائدہ عام آدمی تک پہنچے ۔ انہوں نے منڈی کی صفائی کروانے اور تجاوزات کا خاتمہ کرنے کے ساتھ ساتھ سہولت بازاروں میں فارمرز کی طرف سے سٹال لگانے کا کہا جس سے کسانوں اور خریداروں کو فائدہ ہوگا۔
راؤ پرویز اختر نے کہا کہ ضلع میں تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سرکاری ریٹس کو سرکاری طے شدہ ریٹ سے بڑھنے نہ دیں تاکہ گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی کی جا سکے ۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You