اسلام آباد: پاکستان شماریات بیورو نے ملک میں مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کر دیئے جن کے مطابق رواں ماہ مارچ کے دوسرے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.71 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان شماریات بیورو کے مطابق ایک ہفتے میں آلو، پیاز، دال مونگ، چنے کی دال، چاول کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، بیف، مٹن، صابن، وناپستی گھی کی قیمتیں بھی بڑھی، ٹماٹر، ایل پی جی، لہسن، دال ماش سمیت 9 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔
دال مسور، گڑ اور کیلے کی قیمتوں میں کمی، پٹرولیم مصنوعات، بجلی و گیس، باسمتی چاول، گندم، خوردنی تیل سمیت 28 اشیا کے نرخ برقرار رہے۔ اسلام آباد راولپنڈی میں چکی کے آٹے کی قیمت 5 روپے کلو گرام کم ہو گئی ہے، راولپنڈی میں چکی کا آٹا 65 سے کم ہو کر 60 جب کہ اسلام آباد 70 روپے سے کم ہو کر 65 روپے فی کلو گرام ہوگیا۔