اہم خبریںپنجاب

لیگی کارکنوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے، ردعمل دیا توذمہ دار پنجاب حکومت ہوگی

لاہور: مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے کہا تھا اپوزیشن کے احتجاج پر کنٹینر فراہم کروں گا، لیگی کارکنوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے، کارکنوں نے ردعمل دیا توذمہ دار پنجاب حکومت، عمران خان ہوں گے۔

ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت روز بیان دیتی ہے جلسہ نہیں روکیں گے، عوامی ردعمل نہیں رک سکتا، گرفتاری کی دھمکیوں کے باوجود کوئی جلسہ نہیں رکا، عمران خان کا مقابلہ پی ڈی ایم سے نہیں، ڈی جے بٹ سے ہے، عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈال دینا چاہیئے، ڈی جے بٹ سے مقابلے کے بعد یہ بھاگ سکتے ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا حکومت ہوش کے ناخن لے، آپ ایف آئی آر کاٹیں، ہم فریم کرا کے گھر میں لگائیں گے، گلے کا ہار بنائیں گے، یہ نفسیاتی اور جمہوری جنگ ہار چکے ہیں، استعفعوں سے پہلے گھر جانے والے ہیں، مینار پاکستان گراؤنڈ میں 13 دسمبر کو جلسہ ہوگا، عوام آٹا، چینی اور ووٹ چوروں سے چھٹکارا حاصل کرے گی، مریم نواز آج گجومتہ سے داتاد ربار تک ریلی میں شرکت کریں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You