اہم خبریںپاکستان

لیفٹیننٹ جنرل(ر) بلال اکبر سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر مقرر

حکومت نے سعودی عرب میں اپنا سفیر تبدیل کرکے لیفٹیننٹ جنرل(ر) بلال اکبر کو نیا سفیر مقرر کیا ہے۔

روزنامہ دی نیوز اور جیو نیوز کے مطابق سعودی عرب میں راجہ علی اعجاز گزشتہ دو سال سے خدمات سرانجام دیتے رہے۔ اب سعودی عرب اور پاکستان دونوں کے سفیروں کا پس منظر فوج سے ہے، پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید ال مالکی کا تعلق سعودی نیوی سے ہے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سفرا کا تقرر دونوں ممالک کے مابین مضبوط تعلقات کا مظہر ہے، اب سفارتکاری کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی، فوجی اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔

پاکستانی فوج کے سابق سربراہ جنرل (ر) راحیل شریف 2017 سے فوجی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You