اہم خبریںپاکستان

لگتا ہے اپوزیشن کے حامیوں نے 7 ووٹ بدنیتی سے خراب کیے، پریزائیڈنگ آفیسر

اسلام آباد: پریزائیڈنگ آفیسر مظفر حسین شاہ نے کہا ہے کہ لگتا ایسے ہے کہ اپوزیشن کے حامیوں نے 7 ووٹ بدنیتی سے خراب کیے۔

پریزائیڈنگ آفیسر مظفر حسین شاہ نے واضح کیا کہ قانون کے مطابق امیدوار کے سامنے والی جگہ پر مہر لگانی ہوتی ہے۔

یہ بات انہوں نے سینیٹ الیکشن کے بعد دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ہارنے کے بعد اور کیا کہہ سکتی ہے، ہم نے سارے دن جو کارروائی کی اس پر تو کوئی اعتراض نہیں کیا گیا۔

مظفر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اگر سمجھتی ہے کہ ان کے حق میں فیصلہ نہیں تو عدالتیں کھلی ہیں۔ صدر مملکت نے مجھے آئین کے تحت لگایا۔

انہوں نے کہا کہ سابق صدر غلام اسحاق خان سے لے کر آج تک صدر مملکت ہی ایک ممبر کو پریذائیڈنگ آفیسر مقرر کرتا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You