دلی: (ویب ڈیسک) چینی فوج نے لداخ میں سرحدی جھڑپ کے دوران ایک بھارتی کرنل اور 2 فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا، واقعہ وادی گلوان میں گزشتہ شب پیش آیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق چین اور بھارت کے مابین تقریبا ڈیڑھ ماہ سے سرحدی جھڑپیں جاری ہیں، دونوں جانب سے اعلی سطحی فوجی رابطوں کے باوجود کشیدگی میں کمی نہیں آ سکی۔ گزشتہ شب چین اور بھارت کے مابین واقع سرحدی حد بندی ایل اے سی پر دونوں جانب سے فائرنگ ہوئی جس کے دوران ایک بھارتی کرنل اور 2 سپاہی مارے گئے۔
واضح رہے کہ بھارت طویل عرصہ سے چینی سرحد کے قریب غیر قانونی شاہراہ تعمیر کرنے کی کوشش میں ہے، چین سکیورٹی خدشات کے سبب بھارت کو کئی بار متنبہ کر چکا ہے مگر بھارت اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہے جس کے سبب سرحدی جھڑپوں کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے۔