اہم خبریں

لاہور میں کورونا کا پھیلاو تیز، پیر سے دو ہفتے کے لیے لاک ڈاون کرنے پر غور

لاہور: صوبائی حکومت کورونا وبا کے بڑھتے کیسز کے سبب لاہور کو پیر کے روز سے دو ہفتوں کے لیے لاک ڈاون کرنے پر غور کر رہی ہے، حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔

گذشتہ روز وزیر اعلی عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس ہوا جس میں لاہور میں کورونا کے تیز ترین پھیلاو کے پیش نظر مزید 2 ہفتے کے لاک ڈاون کا معاملہ زیرغور آیا۔ فیصلے کی حتمی منظوری اسلام آباد میں این سی او سی سے مشاورت کے بعد وزیر اعظم سے لی جائے گی۔

دو ہفتوں کے لاک ڈاون میں صرف نہایت ضروری میڈیسن اور گروسری کی دکانیں کھولنے کی اجازت ہو گی، پنجاب حکومت نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بھی سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You