BBC Urdu TV

لاہور میں ڈاکوؤں نے امام مسجد کو یرغمال بنا کر چندہ باکس لوٹ لیا

صوبائی دارالحکومت کی مسجد میں ڈکیتی کی واردات، ڈاکوؤں نے امام مسجد کو گن پوائنٹ پر یرغمال بناکر چندہ باکس لوٹ لیا۔

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے سندر میں مسجد میں ڈکیتی کی ورادات پیش آئی ہے، تین ڈاکوؤں نے امام مسجد کو گن پوائنٹ پر یرغمال بناکر واردات کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے مسجد کے چندہ باکس میں جمع رقم لوٹ لی اور فرار ہوگئے ، واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Exit mobile version