اہم خبریںپنجاب

لاہور میں سیاحوں کی دلچسپی کیلئے سٹریٹ اور نائٹ ٹورازم متعارف کرانے کا فیصلہ

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کے زیر صدارت اجلاس میں لاہور کی روایتی، ثقافتی اور سیاحتی سرگرمیاں بحال کرنے کیلئے فوری عملی اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس سے خطاب میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ لاہور میں سیاحوں کی دلچسپی کے لئے سٹریٹ اورنائٹ ٹورازم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شہری یورپ کی طرز پر فٹ پاتھ یا سڑک کے کنارے کرسیوں پر بیٹھ کر کھانے سے لطف اندوز ہوں گے۔

اس کے علاوہ تاریخی عمارتوں اور آثار قدیمہ کو محفوظ بنانے کے لئے بفر زون قائم کئے جائیں گے۔ ریلوے سٹیشن لاہور سے بادشاہی مسجد تک اوور ہیڈ برج بنانے کی اصولی منظوری دے دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ مال روڈ پر کھلی فضا میں کھانے پینے کے سٹالز اور کرسیاں لگائی جائیں گی۔

عثمان بزدار نے کہا کہ مخصوص ڈیزائن کی ریڑھیوں پر کھانے پینے کی اشیا فروخت کی جائیں گی۔ غذائی معیار کو برقرار رکھنے کے لئے کھانے کی ریڑھیوں پر سرٹیفکیٹ چسپاں ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم زمانی مسجد کی تعمیر ومرمت کرکے تاریخی حالت میں بحال کیا جائے گا۔ رم مارکیٹ کو دوسری جگہ منتقل کرکے تاریخی شکل بحال کی جائے گی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You