اہم خبریںکرائمز

لاہور: لاوڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف وزری پر سعد رفیق سمیت 500 کارکنوں پر مقدمہ

لاہور: کورونا ایس او پیز اور لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر لیگی رہنما سعدرفیق، ایاز صادق و دیگر سمیت 500 نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

لیگی رہنماؤں اور کارکنوں کیخلاف مقدمہ تھانہ شیرا کوٹ میں پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ دو روز قبل شیرا کوٹ میں لیگی رہنماؤں نے کارنر میٹنگ سے خطاب کیا تھا۔ ایف آئی آر کے مطاق اایاز صادق، جاوید لطیف، خواجہ سعد رفیق، مہر اشتیاق، رانا مشہود، عطااللہ تارڑ و دیگر لاؤڈ سپیکر پر عوام کو اشتعال دلاتے رہے۔ میٹنگ کیلئے روڈ کو بلاک کیا گیا جبکہ کورونا ایس او پیز کی بھی خلاف ورزی کی گئی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You