اہم خبریں

لاہور: شہریوں کی بڑی تعداد گورنر ہاؤس جا پہنچی، راشن نہ ملنے پر آگ بگولہ، شدید نعرے بازی

لاہور: شہریوں کی بڑی تعداد راشن لینے گورنر ہاؤس لاہور جا پہنچی، راشن دینے کا مطالبہ کیا اور نہ ملنے پر آگ بگولہ ہو گئے، حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔

لاہور میں شہریوں نے گورنر ہاؤس کے باہر ڈیرے ڈال لئے، راشن نہ ملنے پر بپھر گئے اور گورنر ہاؤس کے باہر مظاہرہ شروع کر دیا۔ مظاہرین نے گورنر ہاؤس کے اندر داخل ہونے کی بھی کوشش کی، ناکامی پر حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔

شہریوں نے الزام لگایا کہ شہر کے مختلف مقامات پر راشن کی تقسیم کے بینرز لگائے گئے۔ شناختی کارڈ لے کر گورنر ہاؤس سے راشن لینے کا کہا گیا۔ صبح 6 بجے سے راشن لینے آئے، کسی حکومتی نمائندے نے کچھ نہیں بتایا۔

شہریوں نے تین گھنٹے تک گورنر ہاؤس کے باہر احتجاج کیا، پولیس کی بھاری نفری تعینات ہونے پر مظاہرین منتشر ہو گئے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You