اہم خبریںپاکستان

لاہور سے خصوصی پرواز 600 مسافروں کو لیکر ٹورنٹو چلی گئی

لاہور: کینیڈین حکومت کی درخواست پر لاہور سے خصوصی پرواز 600 مسافروں کو لے کر ٹورنٹو چلی گئی، دوسری پرواز ایک گھنٹے بعد کراچی سے روانہ ہوگی، دونوں طیارے خالی واپس آئیں گے۔

پی آئی اے فلائٹ آپریشن جزوی بحالی کی طرف گامزن ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق کینیڈین حکومت کی درخواست پر پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے 789 لاہور سے 600 مسافر لیکر ٹورنٹو چلی گئی۔ مسافروں کی جامع سکریننگ اور ان کے سامان کو ڈس انفیکشن کیا گیا۔

پی آئی اے کی دونوں خصوصی پروازوں کو گزشتہ روز اڑان کی اجازت ملی، کینیڈا سے دونوں پروازیں خالی آئیں گی، دیگر پروازوں کی بکنگ کیلئے پی آئی اے کے دفاتر اور کال سنٹر سے مسلسل رابطے میں رہیں، کرونا احتیاط کے تناظر میں لوگ ان لائن بکنگ اور ٹکٹنگ کو ترجیح دیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You