اہم خبریںجہلم

لاہور۔اسلام اباد۔جہلم سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم پھر ٹھنڈا ٹھار

لاہور: اسلام اباد ۔ جہلم۔ سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش سے جاتی سردی رک گئی، موسم بھی ٹھنڈا ٹھار ہو گیا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے، بارش کا سلسلہ آج دن بھر وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔ خیبر پختونخواہ، اسلام آباد اور شمال مشرقی بلوچستان میں باران رحمت کا امکان ہے۔

قدرت ہوئی مہربان، کئی شہروں میں بارش کی جھڑی لگ گئی، موسم بھی سہانا ہو گیا۔ لاہور میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس سے خنکی میں اضافہ ہو گیا۔

باغوں کے شہر میں ٹھنڈی ہواؤں کے ڈیرے ہیں۔ قصور، جھنگ، وہاڑی ،بھکر، صفدرآباد، کندیاں، میاں چنوں، بہاولنگر سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی جس سے موسم تبدیل ہوگیا۔

موسم کی خبر دینے والوں کا کہنا ہے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخواہ، اسلام آباد، پنجاب ، شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You