لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد عید شاپنگ کیلئے بازاروں میں رش، ایس او پیز نظر انداز
لاہور: لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد عید شاپنگ کیلئے بازاروں میں رش بڑھ گیا، شہریوں کی بڑی تعداد عید بازاروں میں امڈ آئی، مختلف شہروں میں عوام کی جانب سے ایس او پیز پر عمل نہیں کیا جا رہا۔
لاہور کے بازاروں میں بھی عید کی گہما گہمی عروج پر ہے، سماجی فاصلے کا کسی کو خیال نہیں، شہر کا کوئی بازار بھی ایسا نہیں جہاں کھڑکی توڑ رش نہ ہو، فیصل آباد میں مارکیٹوں اور بازاروں میں عید شاپنگ جاری رہی۔
شہریوں نے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے بنائے گئے ایس او پیز کو ہوا میں اُڑا دیا گیا جس سے کورونا کے پھیلاؤ کا خدشہ بڑھ گیا۔
ملتان کے چھوٹے بڑے بازاروں میں انتہا کا رش ہے، عوام نے غیر سنجیدگی کی انتہا کر دی۔ جوں جوں عید قریب آ رہی ہے، پشاور کی مارکیٹوں میں بھی شہریوں کی بھرمار ہے، ایس او پیز نظر اندار کئے جا رہے ہیں۔
لاک ڈاؤن میں نرمی کے باعث ملک کے دیگر شہروں اور بازاروں میں ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کے برابر ہے جس سے کورونا کے پھیلنے کا خدشہ ہے۔