لاہور: فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ راجکماری اس ‘دلیر آدمی’ کی بیٹی ہے جو مشکل وقت آنے پر دم دبا کر بھاگ جاتا ہے، لاڈلی بتائے مودی کو گھر بلا کر پگڑیاں پہنانے والے ظلِ سبحانی واپس کب آ رہے ہیں؟۔
معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاناما رانی اتنا ذکر اپنے ابا جی کا نہیں کرتی جتنا وزیراعظم عمران خان کا، جو واضح کرتا ہے کہ کون کس کے اعصاب پر سوار ہے، کرپشن کے گاڈ فادر کو بیچارہ معصوم پیش کرنے کیلئے جھوٹوں کی راجکماری کو جھوٹی قسمیں اٹھانے پر شرم آنی چاہئے، شکست خوردہ کا ذبین کی راجکماری دل پشوری کرنے کیلئے کشمیر میں تن، من، دھن سے مہم چلائے، نتائج گلگت بلتستان سے مختلف نہیں ہوں گے۔