BBC Urdu TV

لاوارث , مسحق قیدیوں کی رہائی کیلیئےسائبان ویلفیئر کی کوشش جاری رہیگی۔ نواب دین

لاوارث , مسحق قیدیوں کی رہائی کیلیئےسائبان ویلفیئر کی کوشش جاری رہیگی۔ نواب دین۔

سائبان ویلفیئراور یقین ویلفیئر کے تعاون سے لاوارث، غریب قیدیوں میں گرم کپڑے تقسیم کیگئے۔

کراچی( نمائندہ خصوصی)

سائبان ویلفیئرآرگنائیزیشن کے سینیئر نائب صدر نواب دین نے یقین ویلفیئر فائونڈیشن کے چیئرمین عمران محمود کے ہمراہ لانڈھی جیل میں مقید لاوارث اور بے آسرا قیدیوں میں گرم کپڑے، جیکٹس تقسیم کیئے اس موقع پر انھوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ھوئے کہاکہ سائبان ویلفیئرکے بانی حیدر علی حیدر مرحوم کے مشن کو جاری رکھتے ھوئے مخیر حضرات کے تعاون سے لاوارث اور ضمانت کی رقم نہ ھونے کی وجہ سے آزاد نہ ھونے والے قیدیوں کی رہائی کے لیئے جدوجہد کرتے رہینگے۔ سائبان کے سینیئر ناب صدر نواب دین نے تمام مخیئر حضرات سے دردمندانہ اپیل کی ھے کہ رمضان المبارک سے قبل لاوارث قیدیوں کی رہائی کے اور ان کے غریب ، مسحق خاندانوں میں راشن کی فراھمی کے لیئے ہمارے ساتھ تعاون کریں تاکہ یہ قیدی رمضان و عید کی خوشیاں اپنے گھروالوں کے ساتھ مناسکیں۔

Exit mobile version